اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان میں حجۃ الاسلام و المسلمین راجہ ناصر عباس جعفری اور دیگر علمائے کرام کے ذریعے جاری بھوک ہڑتال کے ستائیسویں دن اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سکریٹری جنرل نے بھوک ہڑتال کیمپ والوں سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔
حجۃ الاسلام و المسلمین محمد حسن اختری نے ٹیلیفون کے ذریعے مجلس وحدت مسلمین کے سکریٹری جنرل اور دیگر علماء کی خیریت لی اور ان کی اس فداکاری اور جانثاری کا شکریہ ادا کیا۔
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سکریٹری جنرل نے اپنی گفتگو کے دوران حکومت پاکستان سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ بھوک ہڑتال کرنے والوں کے ساتھ منصفانہ رویہ اختیار کریں اور ان لوگوں کے ساتھ سختی سے پیش آئیں جو سالھا سال سے پاکستان میں شیعہ مسلمانوں پر ظلم و ستم روا رکھے ہوئے ہیں۔
انہوں نے مجلس وحدت مسلمین کے سکریٹری جنرل سے گفتگو میں کہا: ہم بھی اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے ذریعے آپ کے جائز مطالبات کے پورے کئے جانے کی کوشش کریں گے۔
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے بھی اس گفتگو میں بھوک ہڑتال کی وجوہات بیان کیں۔ انہوں ںے پاکستان میں شیعہ مسلمانوں کے خلاف کی جانے والی دھشتگردانہ کاروایوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: ان اقدامات کے خلاف حکومت پاکستان کوئی مناسب رد عمل ظاہر نہیں کر رہی ہے۔
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنی گفتگو میں اہل بیت نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کا بھی شکریہ ادا کیا کہ اس نے بھوک ہڑتال کی اخبار کو کیوریج دی۔
گفتگو کے آخر میں آقائے اختری نے بھوک ہڑتال کرنے والوں کی صحت و سلامتی کے لیے دعا کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲